جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

میٹرک کا رزلٹ آگیا نتیجہ چیک کرنے کےلئے آسان طریقہ بھی سامنے آگیا

datetime 24  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) نے میٹرک سال 2025 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کا اجرا آج 24 جولائی 2025 بروز جمعرات صبح 10 بجے کیا گیا۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے طلباء اپنے نتائج مختلف ذرائع سے حاصل کر سکتے ہیں۔

پوزیشن ہولڈرز کا اعلان:
امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی فہرست ایک روز قبل جاری کی گئی تھی۔

حرم فاطمہ نے شاندار 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

نور الہدیٰ اور حاجی ابو زر تنویر نے مشترکہ طور پر 1188 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

محمد علی 1187 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

نتائج دیکھنے کے طریقے:
1. آن لائن طریقہ:
طلبہ لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biselahore.com پر جا کر
“نتائج” کے حصے میں کلاس 10 منتخب کریں، اپنا رول نمبر درج کریں اور نتیجہ حاصل کریں۔

2. بذریعہ SMS:
اپنا رول نمبر لکھ کر 800291 پر بھیجیں، چند لمحوں میں نتیجہ بذریعہ پیغام موصول ہو جائے گا۔

3. ہیلپ لائن:
اگر کسی بھی مسئلے یا رہنمائی کی ضرورت ہو تو بورڈ سے ان نمبرز پر رابطہ کریں:
+92‑42‑99200192 سے 99200197 تک۔

طلباء و طالبات کو ان کے نتائج پر مبارکباد، اور مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…