جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور بیٹی کی لاشیں مل گئیں

datetime 24  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسکاسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر لاپتہ ہونے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران کرنل (ر) اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے تھے کہ ان کی گاڑی اچانک خراب ہو گئی۔ اسی دوران تیز بہاؤ والا پانی کا ریلا آیا، جو ان کی گاڑی کو بہا کر لے گیا۔ نتیجتاً دونوں باپ بیٹی پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے گزشتہ دو دنوں سے مسلسل سرچ آپریشن جاری تھا۔ ابتدائی طور پر سوسائٹی کے برساتی نالے میں تلاش کی گئی، تاہم وہاں سے کچھ سراغ نہ ملا۔ بعد ازاں، دریائے سواں کے داخلی اور خارجی پوائنٹس پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جہاں سے دونوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد میں شہریوں کو درپیش موسمی خطرات اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کرتا ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ریسکیو ٹیموں کو گزشتہ روز گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تھے تاہم گاڑی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔

اب ریسکیو ٹیموں کو دریائے سواں سے بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق اور ان کی بیٹی کی لاش مل گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…