اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

رشید گوڈیل پر حملہ کرانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)رشید گوڈیل پر حملہ کرانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے کہاہے کہ زخمی رشید گوڈیل ذہنی طور پر تندرست ہیں. وہ اب اپنے اہلخانہ اور دوست احباب کو بھی پہنچان رہے ہیں۔ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال انجم رضوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رشید گوڈیل کا بلڈ پریشراوردل کی دھڑکن نارمل ہے اور ان کی حالت مسلسل بہترہورہی ہے تاہم جب تک وہ آئی سی یو میں ہیں انہیں خطرے سے باہرنہیں کہا جاسکتا جب کہ مزید 3 سے 4 روز انہیں آئی سی یو میں ہی رکھا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرسلمان فریدی کی سربراہی میں 18 رکنی میڈیکل پینل نے رشید گوڈیل کا معائنہ کیا اور اب بھی ان کی پسلی میں ایک گولی موجود ہے تاہم ان کی حالت اس قابل نہیں کہ آپریشن کیا جائے۔ترجمان نے بتایا کہ رشید گوڈیل نے پلکیں جھپکا کر اشارہ کیا اور اہلخانہ کو پہنچانا جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان کی یادداشت بھی ہے اور وہ پہنچاننے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں تاہم وہ ابھی کسی بھی قسم کا بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں .ڈاکٹرزنے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں آئندہ 12 سے 16 گھنٹے وینٹی لیٹرکے بغیررکھا جائے گا۔رشید گوڈیل کے پھیپھڑے میں لگنے والی گولی کے حوالے سے ترجمان نے کہاکہ گولی پسلیوں کے درمیان اٹک گئی ہے اور اس نے جتنا نقصان پہنچانا تھاوہ پہنچا چکی ہے، لہذا ابھی اسے آپریشن کرکے نکالنے کی ضرروت نہیں اور نہ ہی مریض کی حالت ایسی ہے کہ سرجری کی جاسکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…