جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتے ہیں، مریم اور نگزیب

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی احتجاج کی کال پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتے ہیں،سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ وفساد پھیلانا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پر کیوں نکلے ؟

،عوام جھوٹے فتنہ ، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلے؟۔ انہوںنے کہاکہ عوام چار سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے ،مہنگائی، معاشی تباہی اور بیروزگاری کے ذمہ داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال مہنگائی کا طوفان برپا کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلے ؟ ،اقتدار میں آئی ایم ایف سے کمزور معاہدہ کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟۔ انہوںنے کہاکہ آٹا 35 سے 90 روپے کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلے ؟،چینی 52 سے 120 روپے کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلیں؟ ،عوام خونی مارچ کی کال دینے والوں کے ساتھ کیوں نکلیں ؟،عوام پولیس والوں کو گولیاں مارنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلیں؟ ،چار سال ملک کے مفاد ہیرے کی انگوٹھیوں کے عوض بیچنے والوں کی کال پر کیوں نکلے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ ،عوام کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ملک کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟،حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…