ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پلان سی کے مطابق آج کراچی میں کیا ہونے والا ہے؟ کلک کر کے ملاحظہ فرمایئں

datetime 11  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ‘پلان سی’ کے تحت کل 12 دسمبر کو کراچی میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جس کے مطابق شہر میں دس سے زائد مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے۔

 پی ٹی آئی نے نماز جمعہ کے بعد شہرکی مختلف شاہراہوں پر دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں نیشنل ہائی وے، سہراب گوٹھ، نیٹی جیٹی پل، شیرشاہ، نمائش چورنگی، شاہراہ فیصل، کالاپل روڈ، حسن اسکوائر، اسٹارگیٹ اورفائیواسٹار چورنگی شامل ہیں۔

تحریک انصاف نے تاجروں اورٹرانسپورٹرز سے کاروباراور گاڑیاں رضاکارانہ طورپر جمعہ کی صبح سے ہی بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

دوسری جانب ایڈشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے، لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو کارروائی ہوگی۔

جبکہ کمشنرکراچی شعیب صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ مظاہرین پرامن رہیں گے اورانتظامیہ سے تعاون کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کو موثر بنانے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

‘واضح رہے کہ عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے عمران خان نے 30 نومبر کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران اپنا ‘پلان سی پیش کیا تھا، جس کے پہلے مرحلے میں 8 دسمبر کو فیصل آباد بند کرانے کا اعلان کیا جب کہ اس کے بعد کراچی اور لاہور کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو بند کرانا بھی اسی پلان کا حصہ ہے۔

آٹھ دسمبر کو فیصل آباد میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں تصادم کے نتیجے میں تحریک انصاف کا ایک کارکن ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…