جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نامناسب منظر اپنی تشہیر کیلئے استعمال کرنے پر کراچی کے ریسٹورنٹ پر لوگ برہم،بائیکاٹ کا مطالبہ

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی کے معروف ریسٹورنٹ سوئنگ کی جانب سے تشہیری مہم میںبالی ووڈ فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑ کے نامناسب منظر کو استعمال کرنے پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔سوئنگ نے 17جون کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ایک مختصر تشہیری ویڈیو شیئر کی، جس میں گنگو بائی کاٹھیاواڑ کے نامناسب منظر کو ایڈٹ کرکے شامل کیا گیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو میں عالیہ بھٹ کی جانب سے جسم فروشی کیلئے گاہکوں کو بلانے والے منظر کو ایڈٹ کرکے شامل کیا گیا اور لوگوں کو ریسٹورنٹ پر آکر کھانا کھانے کی ترغیب دی گئی۔مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے مرد حضرات کیلئے ہر پیر کے دن کھانے پینے پر 25فیصد ڈسکائونٹ کا اعلان بھی کیا گیا۔تاہم ویڈیو کو شیئر کئے جانے کے فوری بعد ہوٹل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں یاد دلایا گیا کہ جس سین کو تشہیری ویڈیو میں شامل کیا گیا ہے، اس میں ایک خاتون کی توہین کی گئی ہے۔لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ہوٹل منتظمین کو یاد دلایا کہ مذکورہ سین فلم کی ایک جسم فروش خاتون کا ہے جو انتہائی مجبوری کی حالت میں جنسی انداز میں گاہکوں کو اپنی طرف بلاتی ہیں اور اسی ویڈیو کو کھانے کی تشہیر کے لیے استعمال کیا گیا۔صارفین نے ہوٹل انتظامیہ کو شرم دلانے کی کوشش کی اور بتایا کہ خواتین کی جانب سے مجبوری یا بلیک میلنگ کی حالت میں جسم فروشی کرنا کوئی مذاق نہیں اور نہ ہی وہ کوئی تشہیر کیلئے اچھی بات ہے، ایسی ویڈیو کو تشہیری مہم میں استعمال کرنا باعث شرمندگی ہے۔ہوٹل انتظامیہ پر زیادہ تر خواتین صارفین نے تنقید کی اور منتظمین کو شرم دلانے کی کوشش کی۔مذکورہ تشہیری ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد جہاں لوگوں نے ہوٹل انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض لوگوں نے ریسٹورنٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا اور دوسرے لوگوں کو کہا کہ وہ اخلاقی طور پر ہوٹل کا بائیکاٹ کریں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…