پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ماں بننے والی خواتین کے دماغ میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حاملہ خواتین کے متعلق یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ ان کی یاداشت قدرے کمزور پڑجاتی ہے، کبھی کوئی چیز کہیں رکھ کے بھول جاتی ہیں تو کبھی کوئی ضروری کام ذہن سے نکل جاتا ہے۔
دوسری جانب سائنسدانوں نے ایک تازہ تحقیق کے بعد یہ خیال رکھنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوراً اپنی تصیح کرلیں کیونکہ نہ صرف یہ بات درست نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ حاملہ خواتین کی یادداشت عام خواتین سے بہتر ہوتی ہے اور ماں بننے کی تیاری کرنے والی خواتین کی ذہنی صلاحیت کو قدرت اور اچھا کر دیتی ہے۔ یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو کی اس تحقیق میں 54خواتین پر متعدد دماغی تجربات کئے گئے اور انہیں ذہانت کے ٹیسٹ دیئے گئے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران دماغ میں گرے میٹر (Grey Matter)کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے جو بہتر زہنی صلاحیت اور اچھی یاداشت کا سبب بنتا ہے۔ ڈاکٹر الزبتھ ہیمپس نے تحقیق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کے نام، ایڈریس، فون نمبر اور چہرے یاد رکھنے جیسی صلاحیت میں حاملہ خواتین دیگر خواتین سے بہترپائی گئیں، اور اس بات کی تردید ہو گئی کہ حمل کی وجہ سے یادداشت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ یہ تحقیق جریدے “Hormones and Behavior”میں شائع کی گئی۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…