پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پٹرول کا بحران،سری لنکا میں سکولز اورسرکاری دفاتر بند کردئیے گئے

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)ڈالر کی کمی کے سبب درآمدی تیل کی ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر رک جانے کے باعث سری لنکن حکام نے دو ہفتوں کے لیے سرکاری دفاتر اور اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت پبلک

ایڈمنسٹریٹر نے تمام محکموں، سرکاری اداروں، اور لوکل کونسلز کو پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کے سبب پیر سے صرف ضروری خدمات برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔وزارت نے حکم نامے میں کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ نجی گاڑیوں کے انتظامات کی کمی کے سبب دفاتر آنے والے ملازمین کی تعداد کو بڑی حد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے سری لنکا کو گزشتہ چند ماہ سے ریکارڈ مہنگائی اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کے بعد سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جو بعض اوقات پر تشدد صورت بھی اختیار کر گئے، مظاہرین کی جانب سے صدر گوٹابایا راجا پاکسا سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔رواں ہفتے کے آغاز میں پیٹرول کی بچت کے پیشِ نظر حکام کی جانب سے جمعے کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم اس اقدام کے باوجود بھی پیٹرول اسٹیشن کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں، متعدد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گاڑیوں کے فیول ٹینک بھروانے کے لیے کئی دنوں سے انتظار کر رہے ہیں۔وزارت تعلیم نے کہا کہ تمام اسکولوں پیر سے دو ہفتے کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اساتذہ اور طلبا کی بجلی تک رسائی ہونے پر آن لائن تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…