اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

معروف وی لاگر حنا دانیال ملک کا انتقال روڈ ایکسیڈنٹ نہیں بلکہ کس وجہ سے ہوا؟جان کر مداح تڑپ اٹھیں گے

datetime 18  جون‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) اپنے ولاگز کے ذریعے مقامی تاجروں، دکانداروں اور کاروباری حضرات کی تشہیر کرکے شہرت حاصل کرنے والی یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور ولاگر حنا دانیال ملک انتقال کر گئیں۔گزشتہ ہفتے حنا دانیال ملک کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلی تھیں اور دعوی کیا جا رہا تھا کہ وہ روڈ ایکسیڈنٹ میں چل بسیں۔تاہم اب ان کے انسٹاگرام پر ان کی بہن اور شوہر نے وضاحتی

ویڈیوز جاری کرتے ہوئے ان کے انتقال کرجانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حنا دانیال ملک روڈ حادثے میں نہیں بلکہ برین اٹیک ممکنہ طور پر دماغی فالج کا حملہ ہوا تھا۔ان کی بہن حرا انیس نے ولاگر کے انسٹاگرام پر تقریبا 12منٹ دورانئے کی ویڈیو میں بتایا کہ حنا دانیال ملک 11جون کو انتقال کر گئی تھیں اور وہ ان کی موت کے صدمے میں ہونے کی وجہ سے لوگوں کے جوابات نہیں دے پا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جس دن ان کی بہن انتقال کر گئی تھیں، اسی رات ان کے پاس ان کے بہنوئی کا فون آیا کہ حنا دانیال کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور وہ گھر پہنچیں۔حرا انیس کے مطابق جب وہ بہن کے گھر پہنچیں تو انہیں فالج کے حملے کی حالت میں دیکھا اور بعد ازاں انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی وارڈ میں ان کے بہت سارے ٹیسٹس اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی میں کوئی ماہر اور سینئر ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور انہیں بتایا گیا کہ حنا دانیال ملک کے دماغ میں ممکنہ طور پر کلاٹنگ ہوئی ہے اور اس کے علاج کیلئے انہیں 11لاکھ روپے جمع کروانے پڑیں گے۔

حرا انیس نے ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ برا رویہ اختیار کیا گیا اور انتظامیہ کو سمجھنا چاہیے کہ کسی کے پاس بھی ہر وقت اتنی بڑی نقد رقم موجود نہیں ہوتی۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں ہی ان کی بہن کی طبیعت مزید خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو)اور بعد ازاں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا مگر وہ پھر بھی جاں بر نہ ہوسکیں اور 11جون کی شام کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

حرا انیس کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں منتقل کیے جانے کے وقت تک ان کی بہن کا 70فیصد دماغ ختم ہو چکا تھا اور وہ بالکل بے جان بن چکی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ حنا دانیال ملک کا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا اور یہ کہ ان کے شوہر سمیت ان کے سسرال والوں نے ان کی بہت دیکھ بھال کی اور اس کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔انہوں نے بتایا کہ ولاگر کی تدفین کراچی کے معروف قبرستان سخی حسن میں کردی گئی اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…