اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

معروف پاکستانی کرکٹر کا تنگدستی کے باعث کرکٹ چھوڑنیکا انکشاف

datetime 17  جون‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ذیشان ضمیر حالات اور تنگدستی کو شکست دے کر پی سی بی پاتھ ویزپروگرام کا حصہ بن گئے ہیں،ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 میں تباہ کن باؤنسر سے کراچی کنگز کے کپتان اور عالمی رینکنگ میں سرفہرست وائٹ بال بیٹر بابراعظم کوپویلین کی راہ دکھانے والے

فاسٹ باؤلر دوستوں سے اْدھار جوتے مانگ کر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔ کراچی میں رہائش پذیر ذیشان ضمیر کا کہنا ہے کہ والدہ کی علالت کے باعث وہ کرکٹ چھوڑ کر واپس خیبرپختوانخوا جانا جاتے تھے مگر مقامی کوچ نے مالی معاونت کرکے انھیں کرکٹ جاری رکھنے کی درخواست کی۔فاسٹ باؤلر کے والد کراچی کی نجی کمپنی میں ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہیں، پی سی بی پاتھ ویز پروگرام ان جیسے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو مالی معاونت اور غیرملکی کوچز کی زیرنگرانی تربیت بھی فراہم کی جائیگی۔ نوجوان فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں کئی ایسے لوگ بھی ملے جنہوں نے ان کی حوصلہ شکنی کی مگر وہ ثابت قدم رہے اور بالآخر آج وہ پی سی بی پاتھ ویز پروگرام کا حصہ بن ہیں،پی سی بی پاتھ ویز پروگرام باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے ایک مکمل پیکج ہے، جو انہیں پرسکون انداز سے اپنی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھنے میں معاونت کریگا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ان کے پسندیدہ باؤلر ہیں تاہم وہ ٹو ڈبلیوز کی طرح دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ذیشان ضمیر نے گزشتہ سال دبئی میں کھیلے گئے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں تباہ کن باؤلنگ کی بدولت تین میچز میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں،

جس میں بھارت انڈر19 کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں۔انہوں نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 2022 کے پانچ میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

رواں سال پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر دوسرے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے

تاہم اس ٹورنامنٹ میں ان کا واحد شکار پاکستان کے کپتان بابراعظم تھے۔ ذیشان ضمیر کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی وکٹ حاصل کرنا ان کا خواب تھا۔ میچ کے بعد بابراعظم ان کے پاس آئے اور باؤلنگ کی تعریف کرتے ہوئے محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…