اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزن کی زیادتی یا موٹے پن کا شکار لوگ اکثر و بیشتر احباب اور عوام الناس کے مذاق کا شکار بنتے ہیں تو ایسے لوگ اب پریشان ہونا چھوڑیں اور روزانہ کی بنیا دپر ایک گلاس سبزیوں کا رس پینا شروع کر دیں چونکہ حالیہ تحقیق کے مطابق سبزیوں کا ررس وزن کم کرنے میں بے حد مفید ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہے ۔ 81 افراد جن کا وزن بہت زیادہ تھا اور وزن کی زیادتی کی وجہ سے انہیں شوگر اور دل کی بیماریوں کا بھی اندیشہ تھا پر تحقیق کی گئی اور غذائی ماہرین کی ہدایت کے مطابق انہیں کھانے پینے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا رس ایک گلاس روزانہ کی بنیاد پر دیا گیاجس کے بعد چند ہی ہفتوں میں حیرت انگیز نتائج سامنے آئے اور ان نے بغیر ڈائیٹنگ اپنا 4 پونڈ وزن کم کیا جب کے وہ افراد جو صرف ڈائٹنگ کر رہے تھے وہ صرف ایک ایک پونڈ وزن کم کر پائے ۔ماہرین کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے لئے سبزیوں میں ٹماٹر کا رس سب سے زیادہ مفید ہے تو خواتین و حضرات ٹماٹر اور دوسری سبزیوں کا رس پیجئے اور وزن کم کیجئے