جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کے بجلی گیس کےکنکشن اور موبائل سم بند کرنے کی تجویز

datetime 17  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)حکومت نے نئے فنانس بل میں نان فائلرز کے گردگھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نئے فنانس بل کے مطابق ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے والے اب بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو جائیں گے جس میں ان کے بجلی،

گیس کے کنکشن اور موبائل فون سم بند ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف بی آر کو تمام اختیارات دے دیے، جس کے تحت نان فائلرز کے بجلی اور گیس کے کنکشنز اور موبائل سم بند کردی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں فنانس بل پیش کر کے اعتراضات پر گفتگو کی گئی۔نئے فنانس بل میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ایف بی آر کو بنیادی سہولیات منقطع کرنے کے اختیارات تفویض کردیے گئے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرنے والے کی موبائل سم بلاک جبکہ بجلی اور گیس کنکشن بھی کاٹ دیا جائے گا اور ریٹرن جمع کرنے کے لیے یہ سہولیات دوبارہ اسے فراہم کی جائیں گی۔ایف بی آر ترجمانے بتایا کہ متعلقہ شخص کا نام موبائل فون، بجلی اور گیس کمپنی کو بھیجا جائے گا تاکہ اس کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی حمایت کردی۔دوسری جانب سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ

پاکستان میں کوئی شخص ایف بی آر کی ریٹرن کیلئے آخری تاریخ کو سنجیدہ نہیں لیتا، ٹیکس گوشوارے ہر وقت جمع کرانے کی اجازت ہونی چاہئے۔

انہوں نے موبائل سم بلاک کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ ہوا تو ہسپتالوں کے باہر لائنز لگ گئی تھیں، ہمیں امید ہے کہ یہ قدم کامیاب ثابت ہوگا۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…