اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشہور ٹی وی اینکر سڑک پر سموسے بیچنے پر مجبور ہو گیا

datetime 17  جون‬‮  2022 |

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)افغان طالبان کے ملک پر حکومت کے قیام کے بعد افغانی شہریوں کی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے ،افغانستان کو اقتصادی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ سابق حکومت کے ساتھ کام کرنے والے کبیر کی سماجی روابط کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کابل میں کتنے باصلاحیت پیشہ وار افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ کبیر نے ٹوئٹر پرافغان صحافی موسیٰ محمدی کی ایک تصویر شیئر کی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک سڑک کنارے پر بیٹھےسموسے بیچنے میں مصروف ہیں جبکہ وہ کسی سوچ میں بھی مگن نظر آرہے ہیں ۔ دوسری جانب طالبان کے اقتدار میں آنے پر افغانستان سے فرار ہونے والے سابق حکومتی عہدیداروں کی پرتعیش طرز زندگی سے متعلق امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ افغانستان سے فرار ہونے والے اشرف غنی حکومت کے اعلی عہدیدار بیرون ملک پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔سابق افغان اعلی عہدیداروں نے جنگ کے آخری دنوں میں بیرون ملک مہنگے گھر خریدنے میں لاکھوں خرچ کیے اور اب افغانستان سے فرار ہو کر انہی پرتعیش گھروں میں رہائش پذیر ہیں۔اخبار کا یہ بھی کہناتھا کہ سابق افغان حکومت کے اعلی عہدیدار اب امریکا، متحدہ عرب امارات، یورپی ممالک اور ترکی میں رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…