بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی لانگ مارچ، معزز جج کے احکامات جاری ، کپتان کے کھلاڑیوں کیلئے اچھی خبر

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عدالت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملے پر دائر مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت 38 ملزمانکی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی۔تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملے پر دائر مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت 38 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سیشن جج کامران مفتی نے کی۔

دوران سماعت جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا مقدمات کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے؟ جس پر پراسیکیوٹر واجد منیر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، عدالت نے پوچھا کتنے لوگ ہیں جو ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔پراسیکیوشن نے بتایا کہ کچھ لوگوں کے بیان ہوئے ہیں اور زیادہ لوگوں نے ابھی تفتیش جوائن نہیں کی اس پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے رہنما تھانوں میں گئے تاہم جواب ملا صاحب موجود نہیں ہیں۔ اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ ہم اس طرح کرتے ہیں تھانہ وائز درخواست ضمانتوں پر بحث رکھ لیتے ہیں، اس پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ اب جس طرح چل رہا ہے اسی طرح جانے دیں،ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے، تمام ملزمان پیش ہوں گے۔ اس پر عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ تمام ملزمان کو شامل تفتیش کروا لیں اور انکی حاضری بھی لگوا لیں۔عدالت نے پراسیکیوشن کو کہا کہ یہ شکایت کر رہے ہیں تھانوں میں جاتے ہیں تفتیشی نہیں ملتا۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت ہی میں سب کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس پر شریں مزاری نے عدالت سے استدعا کی کہ میں کچھ کہنا چاہتی ہوں، جس پر عدالت نے اجازت دی اور شریں مزاری نے کہا کہ میں شامل تفتیش ہو چکی ہوں اور آج ہی میرے وکیل بحث کرینگے اس پر عدالت نے کہا ہم نے منگل کی تاریخ رکھ لی اس دن بحث کر لینگے۔

اس پر شریں مزاری نے استدعا کہ کہ پھر مجھے حاضری سے استثنیٰ دیدیا جائے۔بابر اعوان نے عدالت سے کہا کہ آئندہ سماعت پر بحث کیلئے صرف دو وکیل ہی پیش ہوں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کمرہ عدالت میں ملزمان سے زیادہ وکلاء کی تعداد ہوتی ہے۔ اس کے بعد شیریں مزاری،زرتاج گل اور عمران اسماعیل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں گئی۔

عدالت نے مقدمہ کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹی ایف آئی آر میں پیش ہوئی ،ہمارے وکلا نے درخواست کی کہ ہمارے ضمانت منظور کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ میرے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی ساتھ تھے ۔

یہ حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے خلاف منصوبہ بندی ہے کہ تمام رہنما کیسز میں ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے وکلا 20 جون کو اپنے دلائل دینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں من گھڑت کیسز میں پھسایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے ہیں،ہمیں من گھڑت کیسز میں پھسایا گیا، ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…