اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

اہم ملک میں سزائے موت ختم، یورپین یونین کا خیر مقدم

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)یورپین یونین نے ملائیشیا کی جانب سے اپنے ملک میں سزائے موت کو ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یورپین یونین

ملائیشیا کے سزائے موت کو ختم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے جو دنیا بھر کے رجحان کے مطابق سزائے موت کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے اس فیصلے کو تیزی سے قانون میں تبدیل کرنے کے منتظر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یورپین یونین سزائے موت کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوششوں میں ملائیشیا کی حمایت کیلئے تیار ہے۔یورپین یونین کے مطابق اصولی طور پر یورپین یونین ہر وقت اور ہر حال میں سزائے موت کی سختی سے مخالفت کرتی ہے کیونکہ سزائے موت زندگی کے ناقابل تنسیخ حق کی خلاف ورزی کرتی ہے اور یہ حتمی ظالمانہ اور غیر انسانی سزا ہے جو جرم کی روک تھام کے طور پر کام کرنے میں ناکام رہتی اور انسانی وقار اور سالمیت کے ناقابلِ قبول انکار کی نمائندگی کرتی ہے۔اعلامیے میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ یورپین یونین ان چند باقی ماندہ ممالک میں بھی سزائے موت کے خاتمے کے لیے کام جاری رکھے گا جو اب بھی اس کا اطلاق کرتے ہیں۔ یورپین یونین نے ملائیشیا کی جانب سے اپنے ملک میں سزائے موت کو ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…