بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

القاعدہ سمیت عسکریت پسند جنگجو،نادراکابہت بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)القاعدہ سمیت دیگر عسکریت پسند جنگجوو ¿ں 10 سے 20 ہزار روپے رشوت کے عوض قومی شناختی کارڈ فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان کی سب سے اہم خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے انسداد دہشت گردی کےلئے جاری آپریشن کے دوران نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے ہونے والی مبینہ کرپشن کو بے نقاب کیا ۔آئی ایس آئی کی دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نادرا کے بیشتر افسران دہشت گردوں اور شرپسندوں کو جعلی قومی شناختی کارڈ فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔دستاویزات کے مطابق 2009ءمیں نیویارک کے سب وے سسٹم پر حملے کے منصوبے کے الزام میں امریکا کو مطلوب القاعدہ کے سینئر رہنما عدنان الشکرجماہ بھی ان شرپسندوں میں شامل ہے جن کو رشوت کے عوض پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کیا گیا۔سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے عدنان الشکرجماہ کچھ عرصہ امریکا میں مقیم رہے اور دسمبر 2014ءمیں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی ایجنسی جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے۔امریکا کے خفیہ ادارے ایف بی آئی کے مطابق عدنان القاعدہ کے بیرونی آپریشنل پروگرامز کے رہنماو ¿ں میں سے تھا اور اس کی اطلاع فراہم کرنے والے کو 50 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔آئی ایس آئی کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ قطر میں بینک ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے 3 ازبک افراد نے پاکستان کی شناختی دستاویزات حاصل کررکھی تھیں۔پاکستانی ادارے کے مطابق چین اور مالدیپ سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے بھی 10 سے 20 ہزار روپے کی رشوت کے عوض نادرا حکام سے پاکستانی قومی شناختی کارڈ حاصل کیے۔پاکستانی خفیہ ایجنسی نے اپنی تحقیقات میں کراچی سے نادرا کے 40 افسران کا نام ظاہر کیا جن میں ایک فوج کے ریٹائر بریگیڈیئر اور ایک ریٹائرڈ کرنل بھی شامل ہے جو شرپسندوں کو رشوت کے عوض قومی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے دیگر علاقوں جن میں لاہور اور ڈیرہ اسمعیل خان شامل ہیں سے بھی دہشت گردوں کو بڑی تعداد میں قومی شناختی کارڈ جاری کیے گئے، یہ علاقے پاکستان کے قبائلی علاقوں اور افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کے لیے اہم ٹھکانے تصور کیے جاتے ہیں۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو جن میں بیشتر افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں، کو 50 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک میں موجود دہشت گردوں کے خلاف گذشتہ سال جون میں کریک ڈاو ¿ن شروع کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…