اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

انسانی خودغرضی سے پیدا ہونیوالے نقصانات سے سمندروں کو بچانے کیلئے عالمی برادری ،سمندری حیاتیات کے ماہرین مل کر بیٹھیں، بلاول بھٹو زرداری

datetime 8  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی خودغرضی کی وجہ سے پیدا ہونیوالے نقصانات سے سمندروں کو بچانے کیلئے عالمی برادری ،سمندری حیاتیات کے ماہرین مل کر بیٹھیں، دریائوں کے پانی پر غیرمنصفانہ کنٹرول کی وجہ سے سمندروں کے ڈیلٹائی علاقے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں،پاکستان بطور ایک ذمہ دار ملک

اقوام متحدہ کی تھیم’’حیات نو،سمندر کیلئے اجتماعی کارروائی ‘‘ کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رپورٹس ہیں کہ سمندر میں بڑی مچھلیوں کی تعداد میں 90فیصد کمی اور مونگے کی چٹانوں کی 50فیصد تباہ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی خودغرضی کی وجہ سے پیدا ہونے والی یہ صورتحال پاکستان سمیت عالمی برادری کیلئے انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر کرہ ارض پر 50فیصد آکسیجن پیدا اور انسانوں کی پیدا کردہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا 30فیصد جذب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائوں کے پانی پر غیرمنصفانہ کنٹرول کی وجہ سے سمندروں کے ڈیلٹائی علاقے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دریائوں کے بالائی حصوں پر غیرفطری ڈیموں کی تعمیر اور پانی کے قدرتی راستوں میں رکاوٹیں ڈالنا پانی پر غیر منصفانہ کنٹرول ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک تحقیق کے مطابق انڈس ڈیلٹا کا 2.4ملین ایکڑ رقبہ سمندر برد ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سمندری کٹائو اسی رفتار سے جاری رہا تو 2035ء تک ساحلی تحصیل شاہ بندر سمندر برد ہو جانے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندری کٹاو کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2050ع تک سمندر ٹھٹھہ شہر تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی خودغرضی کی وجہ سے پیدا ہونیوالے نقصانات سے سمندروں کو بچانے کے لیے عالمی برادری اور سمندری حیاتیات کے ماہرین مل کر بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور ایک ذمہ دار ملک اقوام متحدہ کی تھیم Revitalisation: Collective Action for the Oceanکو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…