پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

آج عام انتخابات ہوں تو پی ڈی ایم اتحاد تحریک انصاف کو شکست دے سکتا ہے، سروے میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ملک میں اگر آج عام انتخابات ہوں تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے اتحاد کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق یہ بات عوامی آراء جاننےکے تحقیقی ادارےانسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے

سروے میں سامنے آئی ہے۔سروے کے مطابق اگر آج عام انتخابات ہوں تو مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم کے اتحاد کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔سروے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 29 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آسکتی ہے۔سروے کے مطابق انفرادی صورت میں 29 فیصد عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینےکا کہا جب کہ پچیس فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کے ارادے کا اظہار کیا۔ سروے کے دوران نو فیصد افراد نے پیپلز پارٹی کو، تین فیصد نے جے یو آئی ف کو ووٹ دینےکا کہا، جب کہ سات فیصد نےکسی کو بھی ووٹ نہ دینےکا کہا۔دوسری جانب عوام کی اکثریت نے عمران خان کا لانگ مارچ کا آئیڈیا مسترد کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں واپس جاکر جدوجہد کرنے کی تجویز دی ہے۔اس بات کا انکشا ف انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ یعنی آئی پور کے سروے میں ہوا جس میں دو ہزار سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیاجب کہ یہ سروے24 مئی سے 3 جون 2022 کے درمیان کیا گیا۔سروے کے مطابق 60 فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کے لانگ مارچ کرنے کے آئیڈیے کو مسترد کردیا اور پی ٹی آئی کے سربراہ کو اسمبلیوں میں آکر جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا البتہ 23 فیصد پاکستانی لانگ مارچ اور دھرنا دینے کی حمایت کرتے نظرآئے۔ پی ٹی آئی کے اپنے ووٹرز بھی لانگ مارچ کرنے کے فیصلے پر تقسیم دکھائی دیے،

48 فیصد نے لانگ مارچ کی حمایت کی تو 44 فیصد نے اسمبلیوں میں جدوجہد کرنے کو سپورٹ کیا جب کہ 54 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں فوراً مڈٹرم انتخابات کروانے کی بھی حمایت کرنے کا کہا البتہ 35 فیصد نے اسمبلیوں کوآئینی مدت مکمل کرنے کا کہا۔

سروے کے مطابق مڈٹرم انتخابات کروانے اور اسمبلیوں کی آئینی مدت مکمل کرنے پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ووٹرز کے مؤقف میں واضح فرق بھی نظر آیا۔اپنے آپ کو پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز کے طور پر شناخت کرنے والوں کی آراء اس سوال کے جواب میں بٹی ہوئی نظر آئی

، 48 فیصد نے لانگ مارچ اور دھرنے کی حمایت کی تو 44 فیصد نے اسمبلیوں میں جاکر کوشش کرنے کا کہا۔نئے انتخابات کروانے کے سوال پر 54 فیصد پاکستانی اس کی حمایت کرتے نظر آئے البتہ 35 فیصد نے اس کی مخالفت کی اور قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل کرنے کی حمایت کرنے کا کہا۔

پارٹی بنیادوں پر دیکھا جائے تو پی ٹی آئی کے 86 فیصد ووٹرز نے فوراًنئے انتخابات کروانے کی حمایت کرنے کا کہا جبکہ پی پی پی کےسپورٹرز میں 57 فیصد اور ن لیگ میں 31 فیصد نے نئے انتخابات کی حمایت کی

۔اس کے برعکس قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل کرنے کی حمایت ن لیگ کے سپورٹرز میں 63 فیصد،پی پی پی کے سپورٹرز میں 39 فیصد جب کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز میں 11 فیصد نظر آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…