اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت 260روپے تک جائے گی ، حکومت کیلئے بڑے چیلنجز ہیں ، انہیں آئی ایم ایف کو ساتھ لیکر چلنا ہے اور عوام کو بھی تنہا نہیں چھوڑنا،حکومت
کا خیال ہے کہ اگر پٹرول کی قیمت نہ بڑھی تو ہر ماہ سو ارب کی سبسڈی دینی پڑے گی ،اس لئے اب لوئر کلاس جس پر سب سے زیادہ اثر پڑیگا ان کیلئے سکیم بنائی ہے کہ انہیں 2000دئیے جائینگے ، ان کے پاس ڈیٹا ہے اور انہیں یہ ٹارگٹڈ سبسڈی دینگے،جیسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پیسے دیتے ہیں ، کووڈ کے زمانے میں ٹارگٹڈ سبسڈی دی گئی ، اپر کلاس کو کوئی سبسڈی نہیں ملے گی ، اب کی بار ایلیٹ نشانہ بن رہی ہے ، بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے ، شاید 300یونٹ تک والوں کیلئے کوئی قیمت نہ بڑھے لیکن اس سے اوپر والوں کیلئے قیمت بڑ ھ جائے ،سب چیزیں ایلیٹ اور اپر کلاس کیلئے ہورہی ہیں ، حکومت کا ماننا ہے کہ غریب کو جہاں بھی ریلیف دیا جانا چاہئے و ہ دینگے ، اس لئے یہ جو بجٹ بنائینگے کافی تفصیل سے بنائیں گے ۔ میں سمجھتا ہوں اسٹیبلشمنٹ کی یہ کوشش ہوگی اگر یہ حکومت ٹھیک کام کررہی ہے تو پھر اس کو برقرار رکھا جائے ۔