لاہور( این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدملک میںمہنگائی کا طوفان آ گیا ، گھی،کوکنگ آئل، دالوں ،برائلر مرغی کے گوشت ،سائیکل، گارمنٹس،کاسمیٹکس سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔گزشتہ روز مقامی تھوک مارکیٹ میں 16کلو درجہ اول گھی کاکنستر 50روپے اضافے سے 8300روپے ہو گیا ہے، درجہ سوم گھی کے کنستر کی
قیمت بھی 50روپے اضافے سے 8100روپے تک پہنچ گئی،پرچون سطح پر ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 5روپے اضافے سے 412 روپے ہوگئی جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 3روپے اضافے سے 284 روپے ہو گئی ۔ضلعی حکومت نے ماہ جون کیلئے ریٹ لسٹ جاری کر د ی جس کے مطابق چاول ، دالوں ،بیسن ، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں10روپے سے45روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔آٹا سبزتھیلا20کلو 980روپے جبکہ 10کلوکا تھیلا490روپے میں فروخت کیا جائے گا،چاول باسمتی سپر نیا 45روپے اضافے سے200روپے فی کلو،دال چنا باریک 15روپے اضافے سے160، دال چنا سپیشل 20روپے اضافے سے180،دال مسورموٹی امپورٹڈ15روپے اضافے سے255،دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ20روپے اضافے سے295،دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ10روپے اضافے سے255،دال مونگ چھلکے کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا اور اس کی قیمت 145روپے فی کلو،کالا چنا موٹالوکل20روپے اضافے سے165،کالا چنا باریک لوکل17روپے اضافے سے155،سفید چنا موٹاامپورٹڈ30روپے اضافے سے270،بیسن20روپے اضافے سے175،دودھ10روپے اضافے سے120 جبکہ دہی کی قیمت10روپے اضافے سے140روپے مقرر کی گئی ۔
مختلف مقامات پر دودھ 125روپے جبکہ دہی 160روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔
بیف او رمٹن کی قیمت جاری نہیں کی گئی۔گارمنٹس اور کاسمیٹکس کے تاجروں کے مطابق گارمنٹس اور کاسمیٹکس کی قیمتوں میں 15فیصد اضافے کاابتدائی اندازہ لگایا ہے۔
مارکیٹ میں سائیکل کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 15000روپے اور امپورٹڈ سائیکل کی قیمت بڑے اضافے سے 40ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
گزشتہ روز سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پرچون سطح پر10سبزیوں کی قیمتوں میں ایک سے 5روپے اور 8پھلوں کی قیمتوں میں 2روپے سے 5 روپے تک اضافہ ہوا۔