منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ایک معتبر شخصیت کے پاس گیا اس نے کیاانکشاف کیا تھا ؟ شوکت ترین کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ رواں برس مارچ میں ایک معتبر شخصیت کے پاس گیا، انہیں بتایا کہ معیشت بڑھ رہی ہے، تسلسل نہیں دیں گے تو معیشت بکھر جائے گی۔چیئرمین صادق سنجرانی کی

زیر صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت تو پہلی مرتبہ آئی تھی، جومعیشت ملی اس کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے، میں نے آئی ایم ایف کو کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھیں گے اور نہ 700 ارب روپے کے ٹیکسز لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم 6 ماہ آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے رہے تاہم موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے قیمتیں بڑھا رہی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ ہم روس سے معاہدے کرتے اور سستا تیل لیتے، ہماری ریفائنری کے ڈیزل کا مارجن 14 روپے تھا جو ان کی حکومت میں 70 روپے ہو چکا ہے۔سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ان کو ڈنڈے مارنے شروع کر دیے، یہ حکومت عوام کے مفاد میں ایسے کھڑی نہیں ہوئی جیسے ہم کھڑے ہوئے۔انہوںنے کہاکہ میں مارچ میں ایک معتبر شخصیت کے پاس گیا تھا، میں نے کہا تھا کہ معیشت بڑھ رہی ہے، تسلسل نہیں دیں گے تو معیشت بکھر جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت استعفیٰ دے اور فوری الیکشن کرائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…