کوئٹہ(این این آئی) بلو چستان کے ضلع پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 5اہلکار شہید 3زخمی ہوگئے،سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعہ کو پنجگور کے علا قے پروم میں سیکورٹی فورسز کی گشت پر مامور گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب آئی ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں لانس نائیک امین انجم، سپاہی ثقلین،سپاہی افزین عباس، سپاہی امین، سپاہی عمر شہید جبکہ لانس نا ئیک شہناز اقبال،لانس نائیک سعید انور،سپاہی محمد اعجاز زخمی ہو گئے، سیکورٹی فورسز نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیر ے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے، سیکورٹی فورسز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا، مزید کاروائی جا ری ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں