اسلام آباد (آن لائن ) بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرط پر کیا گیا، ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے توانائی شعبے کے گردشی قرضے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ پچیس سو ارب سے تجاوز کر گیا۔آئی ایم ایف نے گردشی قرضے کے ہوتے ہوئے قرض کی قسط منظور کرنے سے انکار کیا ۔حکومت نے گردشی قرضہ صفر کرنے کیلیے بجلی کی قیموں میں اضافہ کیا، ذرائع وزارت توانائی کے مطابق حکومت صارفین سے دوہزار آٹھ سو پانچ ارب روپے کمائے گی۔بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن آئی ایم ایف کو ارسال کیا جائے گا۔