منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کے بارے میں حکیم سعید کی کئی سال پہلے کہی ہوئی باتیں آج سچ ثابت ٗ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ٗ لاہور (آئی این پی ) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں حکیم سعید کی کئی سال پہلے کہی ہوئی باتیں آج سچ ثابت ہو رہی ہیں،اب بلی مکمل طور پر تھیلے سے باہر آ چکی ہے،پہلے عمران خان نے ملک کی معیشت کمزور کی۔

اب منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کے دفاع کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ اپنے بیان جاوید لطیف نے کہاعمران خان کے بیانات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں،دھرنے کے نام پر ایک اکائی کے مرکز پر حملے اور کارکنوں کو اسلحہ لانے کی ترغیب مسلح جدوجہد کے مترادف ہے،یہی خواہش سب پاکستان دشمن قوتیں بھی رکھتی ہیں جو عمران خان دہرا رہا ہے،قوم میں اضطراب بڑھ رہا ہے ریاستی اداروں کو اس باغی کو فورا کچلنا چاہیے،اسی سازش کو بھانپتے ہوئے غیر مقبول فیصلہ کیا،ایٹمی پروگرام کی ہر طرح کی قیمت پہلے بھی چکائی آئندہ بھی ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب عمران خان کے متنازع بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی جانب سے مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی، قرارداد میں بیان کی مذمت کرتے ہوئے سپریم کور ٹ سے بیان کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں کہا گیاہیکہ عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ قرار داد میں مزید کہا گیا کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، بائیس کروڑ عوام عمران خان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…