واشنگٹن (نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس کے افسران نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا کو دفتر کے عملے کے کل وقتی رکن کے طور پر ملازمت دی ہے۔رفی فریڈمین گرسپین نے صدر کے دفتر میں بطور آو ¿ٹ ریچ اینڈ ریکروٹمنٹ ڈائریکٹر کا کام شروع کر دیا ہے۔وائٹ ہاو ¿س کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ مخنثوں کے حقوق کےلئے رفی کا عزم اس انتظامیہ کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے ۔یہ صدر براک اوباما کا ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراو ¿ں کے حقوق کےلئے ایک نیا قدم ہے۔صدر کی ایک سینئر مشیر ویلیری جیریٹ کے مطابق رفی فریڈ مین گرسپین جس رہنمائی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اس پر ہماری انتظامیہ کو فخر ہے۔فریڈ مین قبل خواجہ سراو ¿ں کے مساویانہ حقوق کے قومی ادارے (این ٹی سی ای) میں بطور مشیر کام کرتی تھیں ہم جنس پرسوں اور خواجہ سراو ¿ں کے حقوق کی تنظیم ایل جی بی ٹی کے اہم ارکان نے وائٹ ہاو ¿س میں رفی کی تقرری کو ایک اہم اقدام کے طور پر سراہا ۔ہم جنس پرستوں کی فلاح و بہبود کے ادارے کی سربراہ عائشہ مودی ملز کے مطابق ہماری حکومت اس وقت بہترین کام کرتی ہے جب وہ اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم بہ حیثیت امریکی کون ہیں‘امریکہ کی وزارت دفاع مخنث مردوں اور عورتوں کے فوج میں ملازمت پر ممانعت کے قانون میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔وائٹ ہاو ¿س نے کہا کہ وہ اس تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں