پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک یا دو نہیں پوری 365 پتھریاں خاتو ن کے پیٹ میں۔۔

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (نیوز ڈیسک) کلکتہ شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون موسومی دام کچھ ماہ سے پیٹ کے درد میں مبتلاءتھی اور جب یہ درد شدت اختیار کرگیا اور اس کے ساتھ یرقان کا مرض بھی لاحق ہوگیا تو 49 سالہ خاتون نے بالآخر ہسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں نے موسومی کے درد کی وجہ معلوم کرنے کیلئے الٹراسونی گرافی ٹیسٹ کیا تو پتے میں پتھری کا انکشاف ہوا، لیکن یہ کیس اس لحاظ سے غیر معمولی اور ناقابل یقین ثابت ہوا کہ خاتون کے پتے میں ایک، دو یا پچاس، سو نہیں بلکہ کئی سو چھوٹے چھوٹے پتھر موجود تھے۔ خاتون کا آپریشن کرنے والے 59 سالہ ڈاکٹر مکھن لال ساہانے بتایا کہ جب آپریشن شروع کیا گیا تو انہیں اندازہ نہ تھا کہ وہ اپنی زندگی کا حیرت انگیز ترین آپریشن کرنے والے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب پتھر نکلنا شروع ہوئے تو ان کی تعداد ختم ہونے میں نہیں آرہی تھی اور ایک گھنٹے کے آپریشن میں کل 360 کنکریاں خاتون کے پتے سے نکالی گئیں۔ ڈاکٹر مکھن لال کا کہنا تھا کہ ان کی 37 سالہ پروفیشنل زندگی میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مریض کے پتے سے اتنی بڑی تعداد میں پتھر برآمد ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام کنکریاں تقریباً 5mm کی سائز کی تھیں اور ان کی شکل بھی ایک جیسی تھی۔ پتے میں کنکریوں کی اتنی بڑی تعداد جمع ہونے کی وجوہات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول کی بہت زیادہ مقدار یا پانی بہت کم پینا ایک وجہ ہوسکتی ہے، مگر اس خاص کیس کے بارے میں ابھی کچھ بھی یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…