جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

کرینہ کپور کی زمانہء طالب علمی کی تصاویر منظرِ عام پر

datetime 21  مئی‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں’ ’بیبو‘‘ کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی زمانہ طالب علمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں کرینہ کپور مغربی بنگال کے علاقے کالمپونگ میں اپنی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔فلم کی عکس بندی کے دوران، کرینہ کپور کی ملاقات اپنی اسکول کی ایک سہیلی سے ہوئی جنہوں نے اداکارہ کو ماضی یاد کرنے پر مجبور کردیا۔ ماضی کو یاد کرتے ہوئے کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے زمانہ طالب علمی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں کرینہ کپور کو اپنی سہیلیوں کے ہمراہ اسکول کے یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے۔کرینہ کپور کے مطابق، یہ تصاویر سال 1996 میں لی گئی تھیں، جب دہیرادوں کے ویلہیم اسکول کی طالبات نے راجستھان کا دورہ کیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرینہ کپور کی تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…