ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

نئے وزیر اعظم کے انٹرویوز کیے جارہے ہیں ۔۔ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چار ہفتوں کی حکومت پر شک کا اظہار کیا جارہا ہے،یہ کیا طریقہ کار ہے چیف ایگزیکٹو ایک انسپکٹر کا بھی تبادلہ نہ کر سکے ،کہا جارہا ہے کہ نئے وزیر اعظم کے انٹرویوز کئے جارہے ہیں ،

اگر معاملات اسی طرح چلنے ہیں تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلاکر سارے معاملات سامنے رکھیں جائیں ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم سیاست کی بجائے سخت فیصلے لے رہے ہیں،یہ کیا طریقہ کار ہے کہ چیف ایگزیکٹو ایک انسپکٹر کا بھی تبادلہ نہ کرسکے ۔ انہوںنے کہاکہ چار ہفتوں کی حکومت پر شک کا اظہار کیا جارہا ہے،حکومت کے تبادلوں کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کہا جارہا ہے کہ نئے وزیر اعظم کے انٹرویوز کئے جارہے ہیں ،اگر معاملات اسی طرح چلنے ہیں تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلاکر سارے معاملات سامنے رکھیں جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ جب سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے پانچ ہیروں میں سے ایک کو ڈی جی ایف آئی اے لگادیا گیا،پانچ پانچ آئی جیز بدلے جاتے رہے کوئی نوٹس نہ ہوا،واٹس اپ پر جج تبدیل ہوتے رہے کوئی ازخود نوٹس نہ ہوا ،رانا ثنا ء اللہ پر 35 کلوہیروئن ڈال دی گئی کیا ازخود نوٹس ہوا،جو عمران خان جلسوں میں اداروں پر باتیں کررہا ہے اس پر ازخود نوٹس ہوا ،اگر ہم بات کریں تو ازخودنوٹس ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کہتا ہے کہ فوجی فیملیز بھی اس کے لانگ مارچ میں شرکت کریں گی اس پر ازخود نوٹس ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…