اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خارجہ پالیسی کے تحت دورہ کیا تھا۔ دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہے۔ نجی ٹی وی اے کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا تھا، دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہے۔ بلاول بھٹو کے بیان پر سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ بلا بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے روس کا دورہ کیا تو اس پر پاکستان کو سزا دینا درست عمل نہیں،سازش کا اقرار کہ عمران خان کو کیوں ہٹایا گیا۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت کی ترقی کی شرح پٹرول دنیا سے سستا تھا ۔ بلاول نے عمران خان کے دورہ روس کی حمایت کی ، انشاء اللہ سب اپنے منہ سے مانیں گے