پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عراق میں صدام دور کی اجتماعی قبر دریافت جانتے ہیں کتنی لاشیں ملیں؟

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق میں حکام نے ایک اجتماعی قبرسے 15 افراد کی باقیات نکال لی ہیں۔ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ سابق صدر صدام حسین کے دور میں انھیں دوسریدسیوں افراد کے ساتھ ہلاک کردیا گیا تھا اور انھیں ایک اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا تھا۔جنوبی شہرنجف کے نواح میں یہ اجتماعی قبر پہلی بار اپریل میں ایک رہائشی احاطے کے تعمیراتی کام کے دوران میں

دریافت کی گئی تھی۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 1990 کی دہائی کا ہے،جب صدام حسین نے جنوبی عراق میں اہلِ تشیع کے خلاف ایک مہلک مہم برپا کی تھی۔اس میں مبینہ طورپرقریبا ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کی ایک سرکاری فانڈیشن کے سربراہ عبدالالہ النایلی نے کہا کہ اس اجتماعی قبرمیں 100 متاثرین (مقتولین)کی باقیات ہوسکتی ہیں۔ یہ ایک تخمینہ ہے،علاقے کے حجم کی وجہ سے یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔انھیں اجتماعی قبروں کی تلاش اورباقیات کی شناخت کا کام سونپا گیا ہے۔انھوں نے جائے مدفن کوجرم کا منظرقرار دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی قبروں کی ابتدا صدام کے خلاف 1991 کی مقبول عام (شیعہ)بغاوت سے ہوئی تھی۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق تعمیراتی مقام کے قریب کھوپڑیاں اور دیگرانسانی باقیات بھی ملی ہیں،اس جگہ سیمنٹ کی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔عراقی حکام کے مطابق صدام حسین کی حکومت نے 1980 اور 1990 کے عشروں میں کرد اقلیت سمیت دس لاکھ سے زیادہ افراد کو زبردستی لاپتاکر دیا تھا اور ان کے بہت سے اہل خانہ اب بھی یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔عراق ہر سال 16 مئی کو لاپتا افراد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔اس تاریخ کو جنگ زدہ ملک میں اجتماعی قبروں کا قومی دن بھی منایاجاتا ہے۔2003 میں عراق پر امریکا کی قیادت میں حملے میں صدام حسین کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔عراقی عدالت نے انھیں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات ثابت ہونے پرپھانسی کی سزاسنائی تھی اوردسمبر 2006

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…