پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

سی این جی کی فی لیٹر قیمت 300 روپے ہو گئی

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان سی این جی ایسوس ایشن کے مرکزی رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ایل این جی خود نہ امپورٹ کرنے دی گئی جبکہ ملک میں ایل این جی کی بروقت خریداری کے معاہدے نہ ہونے کی وجہ سے ہم تاریخ کی

مہنگی ترین ایل این جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں،نتیجے میں سی این جی کنزیومر پرائس تین سو روپے کلو تک جا پہنچی جو پنجاب اور سندھ میں 195 روپے فی لیٹر تک بنتی ہے، اسلام آباد میں منعقدہ سی این جی ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی سیکٹر گزشتہ تین سالوں سے پرائیویٹ ایل این جی امپورٹ کرنے کیلئے حکومتی گرین سگنل کا منتظر ہے جبکہ حکومتی امپورٹ میں تاخیر کی داستانیں کسی سے چھپی ہوئی نہیں۔ ایسی صورتحال میں جبکہ حکومت پٹرول پر 90-80 روپے فی لیٹر سبسڈی دے رہی ہے دوسرے مسابقتی فیولز خاص کر سی این جی کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے، ہماری گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ سی این جی صارفین کیلئے بھی ایل این جی کی قیمت میں سبسڈی دی جائے ورنہ پٹرول پر سبسڈی ختم کی جائے تاکہ فیولز مساوی قیمت پر کاروبار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نے سی این جی اسیٹیشنز بند کیئے ہوئے ہیں اور سندھ کے سی این جی صارفین کی اکثریت سی این جی کی جگہ پٹرول استعمال کر رہی ہے جس سے سی این جی اسٹیشن ویران ہو رہے ہیں جو کہ مالکان کو جبری بندش پر مجبور کر رہے ہیں، ملک میں سی این جی کاروبار میں ہونے والی اربوں روپوں کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…