اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں زبردست مہنگائی گندم کی برآمدات پر پابندی عائد

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ایک ایسے وقت جب دنیا کو گندم کی قلت کا سامنا ہے، بھارت نے بھی فوری طور پر اس کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔ گھریلو قیمتوں میں زبردست اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اچانک ایک نوٹس کے ذریعے گندم کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارت گندم پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے، تاہم رواں برس اپریل میں گندم کی قیمتیں پہلی بار گزشتہ ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت سے متعلق ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ(ڈی جی ایف ٹی)نے اپنے نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا کہ دوسرے ممالک کی درخواستوں پر گندم کی برآمدات کی اجازت اب حکومتی ایما پر منحصر ہو گی تاہم حکومت کی خصوصی اجازت کے بغیر کوئی بھی کمپنی یا تاجر ایسا نہیں کر سکتا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں خوراک کاذخیرہ محفوظ، منظم اور مستحکم کرنے کے ساتھ ہی، پڑوسی اور دیگر ضرورتمند ممالک کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…