پورے ملک میں باہر نکل کرآج رات یہ کا م کریں ، عمران خان نے کارکنوں کو ہدایات جاری کردیں

14  مئی‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیالکوٹ میں رہنمائوں کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ضمانت پر موجود اس مجرم ٹولے اور ان کے لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مافیا سربراہ نے ہمیشہ اپنے

مخالفین کے خلاف فاشسٹ حکمت عملی اپنائی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی ان لوگوں کے جلسوں، دھرنوں اور ریلیوں کو نہیں روکا کیونکہ ہم جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اپنے شہروں اور علاقوں میں اس فاشست امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں تھے تو انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ، ماڈل ٹاؤن میں قتل کیے اور ججوں کو رشوت دی، نواز شریف خود کو امیر المومنین قراردینے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کو استعمال اور پامال کیا جبکہ حکومت میں رہتے ہوئے تمام جمہوری اصولوں کو تباہ کیا مگر اب عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ہماری قیادت اورورکرز کے ساتھ جو کیا وہ خلاف توقع نہیں۔انہوں ںے کہاکہ ضمانت پر موجود اس مجرم ٹولے اور ان کے لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مافیا سربراہ نے ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف فاشسٹ حکمت عملی اپنائی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…