منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ملک بھر میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی

datetime 14  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر مئی کے آخر تک شدت کے ساتھ برقرار رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بھی ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

ہفتہ چودہ مئی کی شام سے17 مئی تک ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی میں معمولی کمی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18مئی سے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، زیادہ درجہ حرارت ہیٹ اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا گرمی میں شدت آنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شدید گرمی میں عوام دھوپ اور گرمی سے بچیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے، گرمی کے دوران توانائی اور پانی کی طلب میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، آبی ذخائر اور فصلوں کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…