اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے فوج اور اس کی قیادت پر غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی بھی میدان میں آگئے پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے فوجیوں نے کہاکہ ہم افواجِ پاکستان اور اْس کی قیادت کے لیے متحد ہیں، ہم سب کچھ ہوسکتے ہیں لیکن غدار نہیں۔ریٹائرڈ فوجیوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان کے ایک ایک افسر اور جوان نے وطن کے دفاع کی قسم اْٹھا رکھی ہے، ہم ان سازشی الزام کو مستردکرتے ہیں، افواجِ پاکستان کا سِپہ سالار قوم کا فخر ہے۔