منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے تھیلے سیمیا کی مریضہ بچی کی فرمائش پوری کردی

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز نے سندس فاؤنڈیشن کے دورے کے دوران تھیلے سیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا مریض بچوں کے ساتھ گفتگو بھی کی اوران کے ساتھ شفقت کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے ساتھ بچوں نے فرمائش کر کے سلفیاں بنائیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ایک بچی زنیرہ کے پاس گئے تو اس نے کہاکہ

میں آپ کو ماں سے محبت کے بارے میں گیت سنانا چاہتی ہوں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بچی کی فرمائش پوری کی اوراس سے گیت سننے کیلئے رک گئے۔ماں سے محبت پرمبنی جذباتی گیت سن کر وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ اپنی والدہ کو سلام کہیں۔ آپ نے مجھے جذباتی کردیا ہے۔جس طرح آپ اپنی ماں سے پیار کرتی ہیں ،اسی طرح میں بھی اپنی ماں سے بہت پیار کرتا ہوں ۔جس پر بچی نے کہا کہ میں نے آپ کے بارے میں بہت پڑھا ہے ۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے تقریب سے خطاب کے دوران ماضی کے کئی واقعات کاذکر کیااوربتایا کہ جب میرے والد محمد شہبازشریف کو کینسر کا مرض لاحق ہواتو آپریشن تھیٹر جانے سے قبل انہوںنے مجھے ایک خط لکھااورکہا کہ اگر میں زندہ نہ رہا تو تم نے اپنے بہن بھائیوں کا خیال رکھنا ہے ۔وہ خط آج بھی میں روز پڑھتا ہوںکیونکہ دنیا میں سب سے بڑا رشتہ انسانیت کا ہے ۔ایک اور واقعہ کاذکرکرتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے بتایا کہ دادا مرحوم نے میری تربیت کی اوردادا مرحوم نے مجھے اکثر نصیحت کیا کرتے تھے کہ اگر عہدہ ملے تو خلق خدا کی خدمت کرنا کیونکہ اللہ کے حضور اس کی گواہی پرندے بھی دیتے ہیں ۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنے خطاب میں میاں محمد بخشؒ کا شعر بھی سنایا۔’’باپ مرے سرننگا ہوندا،ویر مرے کنڈخالی…ماواں بعد محمد بخشا ،کون کرے رکھوالی‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…