جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

نریندر مودی توشہ خانہ کے تحائف کا کیا کرتے ہیں؟ جان کر پاکستانی سیاستدانوں کے سر شرم سے جھک جائیں

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)نریندر مودی توشہ خانہ کے تحائف کا کیا کرتے ہیں، بھارت کے وزیراعظم کا ایسا عمل جسے جان کر پاکستانی سیاستدانوں کے سر شرم سے جھک جائیں، نریندرمودی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ان تحائف کے متعلق بتا رہے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ مجھے معاف کرنا، ایک سوال آیا ہے لیکن جواب نہ دیا تو ٹھیک نہیں لگے گا، جب بطور وزیراعلیٰ گجرات میں تھا تو جہاں جاتے، لوگ چاندی کی تلوار، خوبصورت مورتی یا کچھ بھی تحفہ میں دیتے تھے، میں بھی انسان ہوں، دل کرتاہے کہ گھر میں لگاؤں لیکن میرا دل نہیں کرتا تھا، ساری چیزیں اٹھا کر سرکاری خزانے میں ڈال دیتا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں اس کی مارکیٹ ویلیو کا اندازہ کرواتا اور بعد میں نیلام کردیا جاتا، اس نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم بچیوں کی تعلیم کے لیے عطیہ کردیتا تھا، گجرات چھوڑنے تک اس نیلامی اور لوگوں کی طرف سے دیئے گئے بچیوں کی تعلیم کے لیے دیئے گئے چیکس ملا کر 100 کروڑ روپے سے زیادہ رقم جمع کرائی گئی۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ جب وزیراعظم بنا تو نئی دہلی آنا پڑا، گجرات چھوڑنے سے قبل افسران کو بلایا کہ ایم ایل اے ہونے کے ناتے جو کماتا تھا،وہ پیسے پڑے ہیں، شاید پانچ یا چھ لاکھ روپے تھے، میری خواہش ہے کہ گاندھی نگر میں جو ڈرائیور لوگ ہیں، ان کے لیے چھوڑ دوں، آپ لوگ انہیں کہیں لگا دیں اوراس سے حاصل ہونے والی رقم سے ان ڈرائیوروں کے بچے تعلیم حاصل کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…