جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بے نظیر دور میں جیل میں رہنے سے لے کر مشرف دور میں شریف فیملی کا ضامن بننے تک، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زندگی پر ایک نظر

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور کے متمول سیاسی خاندان کے چشم و چراغ حمزہ شہباز پنجاب کے 21ویں وزیراعلی بن گئے، وہ ایک متحرک، فعال اور کارکنوں میں مقبول رہنما خیال کئے جاتے ہیں۔پنجاب کی پگ کا نعرہ 34برس پہلے اس وقت کے وزیر اعلی اور حمزہ کے تایا نواز شریف نے 1988میں اس وقت کی وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو

کے مقابلے میں لگایا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز 6ستمبر 1974کو لاہور میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن اور لندن سے ایل ایل ایم کیا، میدان سیاست میں آنے کے بعد حکومتی ایوانوں میں پہنچنے سے پہلے جیل گئے اوراس وقت ان کی صرف 19برس تھی جب محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں 6ماہ تک اڈیالہ جیل میں رہے۔جنرل پرویز مشرف کے مارشل لا ء میں نواز شریف خاندان کو جلاوطن کیا گیا تو حمزہ شہباز کو شریف فیملی کے ضامن کے طور پر پاکستان میں ہی رکھا گیا، 2008اور 2013کے الیکشن میں اندرون شہر کے حلقے این اے 119 سے دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، پنجاب میں اپنے والد اور اس وقت کے وزیر اعلی شہباز شریف کے پبلک افیئرز یونٹ کے انچار ج بھی رہے۔جولائی 2018 میں رکن پنجاب اسمبلی بننے کے بعد پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب ہوئے، حمزہ شہباز گزشتہ ادوار کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتے رہے اور لیگی متحارب دھڑوں میں صلح بھی کراتے رہے، انہیں ایک منکسر المزاج اور کارکنوں سے مسلسل رابطہ رکھنے والے سیاسی رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…