کا بل(این این آئی) افغان دارالحکومت کابل میں ایک مسجد میں زوردار دھماکہ کے نتیجے میں کم ازکم 50 نمازی جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہیں جن میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ گزشتہ روز شمالی صوبہ بلخ کے صدرمقام مزارشریف میں
مسافر وین میں بم پھٹنے کے نتیجے میں 9 شہری جاں بحق اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز کابل شہر کے مغربی علاقہ سی راہی علاؤالدین کے علاقہ میں معروف جامع مسجد خلیفہ صاحب میں نماز جمعہ کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 50 نمازی جاں بحق اور 20 سے زائد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کو حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ادھر صوبہ بلخ کے صدرمقام زارشریف میں گزشتہ رات اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد اْس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنے جب وہ دو مسافروین میں نصب بم دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 13 دیر زخمی ہوگئے۔ اگرچہ فوری طورپر کابل کی مسجد میں ہونے والے دھماکہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبل نہیں کی تاہم اطلاعات کے مطابق مزار شریف میں کل ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔