ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مسجد نبویؐ واقعہ، گرفتاری کی خبریں، عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر کا موقف سامنے آ گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسجد نبوی ؐ میں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ؐ پر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے لگا تے ہوئے ویڈیوز بھی بنارہے ہیں۔صاحبزادہ جہانگیر نے بھی سوشل میڈیا پر شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب کی مسجد نبوی ؐ میں آمد کے موقع پر اپنے وہاں موجود ہونے کی تصدیق کی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب مسجد نبوی ؐ میں داخل ہوئے تو چور چور نعرے لگنا شروع ہو گئے۔صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ کسی بھی مسلمان کو مسجد نبوی ؐ میں ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے، یہ بہت ہی افسوسناک، بہت ہی افسوسناک، بہت ہی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز جو واقعہ ہوا ہے مدینہ شریف میں اس حوالے سے میڈیا، سوشل میڈیا ہر جگہ میرا نام اور انیل مسرت کا نام لیا جارہا ہے اس حوالے سے میں وضاحت دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم دو دن پہلے آئے تھے، ہم نے عمرہ کیا، میں اور انیل مسرت پھر مدینہ شریف آئے، ہم ایک رات یہاں قیام کرنا چاہتے تھے،جب ہم مدینہ شریف میں بیٹھے ہوئے تھے، نماز پڑھ رہے تھے، روزہ کھلنے کا وقت تھا تو وہاں پر بگٹی صاحب اور مریم اورنگزیب داخل ہوئیں اور جب یہ انٹر ہوئیں تو میں نے دیکھا کہ پیچھے سے بڑا شور مچ رہا ہے۔

صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ انیل مسرت نماز پڑھ رہے تھے، میں نے اٹھ کر دیکھا پیچھے کی طرف تو وہاں پر ایک شور مچ رہا تھا پاکستانی وہاں پر جمع تھے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نہ انیل مسرت نے اس کی فنڈنگ کی نہ میں نے کوئی آرگنائزنگ کی ہے، خدا کے واسطے سیاست میں اللہ رسول کو بیچ میں نہ لائیں، ہم عبادت کرنے گئے تھے۔صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ میڈیا پر یہ شور مچادیا گیا کہ ہمیں پولیس نے پکڑ لیا ہے تو میں بتادوں کہ نہ ہمیں پولیس نے گرفتار کیا نہ کوئی پوچھ گچھ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے شور مچایا وہ اپنے ذمہ دار خود ہیں کہ وہاں پر شور کیوں مچا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…