جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

جرمنی کا یوکرین کو پہلی مرتبہ بھاری ہتھیارمہیا کرنے کا اعلان

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

برلن (این این آئی)جرمنی نے یوکرین کو پہلی مرتبہ بھاری ہتھیاروں کی پہلی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ روسی حملوں سے اپنا دفاع کرسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزیردفاع کرسٹین لیمبریخت نے کہا کہ حکومت نے کمپنی کے ایم ڈبلیو کے اسٹاک سے

طیارہ شکن گنوں سے لیس گیپارڈ ٹینکوں کی ترسیل کی منظوری دے دی ہے۔امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے جرمنی کے50 چیتا نظام بھیجنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔انھوں نے مغربی جرمنی میں امریکی رامسٹین ایئربیس پر لیمبریخت اور اپنے دوسرے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ یہ نظام یوکرین کودفاعی حقیقی صلاحیت مہیا کرے گا۔کیل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے سکیورٹی پالیسی کے فیلو مارسیل دیرسس نے کہا کہ جرمنی کے فیصلے کی اصل اہمیت اس میں نہیں کہ گیپارڈز میدان جنگ میں کیا کریں گے بلکہ اس کے بھیجے گئے اشارے میں ہے۔انھوں نے کہا کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت یوکرین کی حمایت کے بارے میں سنجیدہ ہو رہی ہے اورمزید مدد بھی مہیا کرنے پرآمادہ ہورہی ہے۔جرمنی میں یوکرین کے سفیر سمیت ناقدین نے برلن پر الزام لگایا کہ وہ یوکرین کو بھاری ہتھیار دینے میں پس وپیش سے کام لے رہا ہے اور دیگراقدامات سے پیچھے ہٹ رہا ہے جن سے کیف کو روسی افواج کو پیچھے دھکیلنے میں مدد مل سکتی ہے مثلا روس سے توانائی کی درآمدات پر پابندی وغیرہ ۔ان کا کہنا تھا کہ برلن پوری قوت سے اپنی متوقع قیادت کو ظاہر نہیں کررہا ہے اور روسی گیس کی درآمد روکنے کے معاشی اثرات پرخدشات کے پیش نظراس کی ہچکچاہٹ یوکرینی جانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔چانسلر اولف شلز کا اس کے جواب میں کہنا ہے کہ مسلح افواج، بنڈس ویہر پہلے ہی محدود وسائل کے ساتھ ہیں جبکہ صنعت جوہتھیارمہیا کرسکتی ہے،ان میں سے گولہ بارود کی کمی ہے اور اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…