ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

دعازہرہ نے والد کیخلاف استغاثہ دائر کردیا والد اور کزن پر اغوا کا الزام

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کراچی سے لا پتہ ہونے والی دعازہرہ نے اپنے والداوردیگرافراد کے خلاف ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست دائرکردی جس پر عدالت نے لاہورپولیس اوردیگرفریقین کوہراساں کرنے سے روک دیا۔ دعا زہرہ نے لاہور کی سیشن عدالت میں والد کے

خلاف درخواست دائرکردی ، جس میں دعا نے شادی کے بعد والد پر لاہور میں واقعہ گھر میں گھسنے کا الزام عائد کیا ۔دعانے اپنے والد اور کزن پر اغوا ء کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ والد کزن زین العابدین سے زبردستی شادی کرواناچاہتے ہیںاور میں اپنے خاوند کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہوں۔18اپریل کو والد اورکزن زین العابدین اچانک گھر میں گھس آئے، دونوں نے مجھے اور میرے خاوند کو دھمکیاں دیں اور مجھے میرے گھر سے اغوا ء کرنے کی کوشش کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اہل محلہ کے جمع ہونے پر دونوں کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی ، اپنی پسند سے شادی کی ہے، خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔عدالت نے دعا زہرہ کوہراساں کرنے سے روکتے ہوئے پولیس کو دعا زہرہ کو ہراساں کرنے سے تحفظ دینے کا حکم دے دیا۔دعا زہرہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان قلمبند کرایا جس میں کہا گیا کہ پسندکی شادی کی،کسی نے اغواء نہیں کیا،شوہرکے ساتھ رہناچاہتی ہوں،والدسمیت دیگررشتہ داروں کی جانب سے ہراساں کیاجارہاہے۔اس سے قبل دعا زہرہ کا ویڈو پیغام بھی سامنے آچکا ہے جس میں اس نے کہا کہ ظہیراحمدسے شادی کی ، میرے گھروالے زبردستی میری شادی کسی اورسے کراناچاہتے تھے ، گھروالے مجھے مارتے پیٹتے تھے،کسی نے مجھے اغواء نہیں کیا، میں بالغ ہوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…