جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

بھارت مقبوضہ کشمیر میں سازش کررہا ہے، بھارتی سرکار استصواب رائے اپنے حق میں کرنا چاہتی ہے، سر دار تنویر الیاس

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سازش کررہا ہے، بھارتی سرکار استصواب رائے اپنے حق میں کرنا چاہتی ہے۔بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری قربانیاں آزادی اور حق خودارادیت کیلئے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سید علی گیلانی و دیگر کئی حریت رہنمائوں نے قربانیاں دیں، مقبوضہ کشمیر میں مائوں نے برہان وانی جیسے مجاہد پیدا کیے، بھارت کے حربے کشمیر میں کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر نے پاکستان کا حصہ بننا ہے، قائداعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، کشمیر میں ہونے والی مزاحمت سے بھارت خوفزدہ ہے، نہ صرف کشمیر ا?زاد ہوگا بلکہ اکھنڈ بھارت کا خواب بھی چکنا چور ہو گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا سبز ہلالی پرچم میں لپٹ کر دفن ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…