اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دیگر پرندوں کے برعکس الو اپنے پروں کے پھڑپھڑانے کی آواز دبانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔محققین کے مطابق یہی وجہ ہے کہ شکار کے دوران الو اپنے ہدف کو بیخبری میں ہی جا پکڑتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ الوں کو آوازیں پوشیدہ رکھنے کے معاملے میں پرندوں کا سردار کہا جا سکتا ہے۔چین کی ڈالیان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے پتہ چلایا ہے کہ الوں کے پر ایک سائلنسر کی مانند پھرپھڑاہٹ سے پیدا ہونے والے شور کو دبا دیتے ہیں اور وہ بے آواز پرواز کر سکتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ معلوم کر لیا جائے کہ الوں کے پر کیسے ایروڈائنیمک آوازوں کو چھپا سکتے ہیں تو اس سے بڑی مشینوں سے خارج ہونے والی شور کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔تحقیق سے پتہ چلا کہ الوں کے پروں سے دورانِ پرواز میکانیکی توانائی خارج ہوتی ہے جسے وہ حرارت میں تبدیل کر لیتے ہیں اور اس کا نتیجہ مکمل خاموشی میں پرواز کی صورت میں نکلتا ہے۔سائنسدانوں نے اس تحقیق کے دوران لیزر اور ہائی سپیڈ کیمروں کی مدد سے الوو¿ں، عقابوں اور کبوتروں کی پرواز کا تجزیہ کیا کیونکہ حجم میں مختلف ہونے کے باوجود ان تینوں پرندوں کے پر پھڑ پھڑانے کا انداز ایک ہی ہے۔
اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جنکوئی چو کا کہنا ہے کہ الوں کی خاموشی سے اپنے شکار کو پکڑ لینے کی صلاحیت ایک عرصے سے سائنسدانوں اور انجینئرز کو حیران کیے ہوئے تھی۔
انھوں نے کہا کہ اب جبکہ ہم یہ جان چکے ہیں کہ الو کی پرواز کی صلاحیت ہماری سوچ سے کہیں زیادہ بہتر ہے تو ہم اسے آواز چھپانے والے پرندوں کا سردار کہہ سکتے ہیں۔
الو دوسروے پر ندو ں کی آوازیں پو شیدہ رکھنے کا سردار نکلا ، سائنسدان
16
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں