لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب عمر سرفراز کے گردوں میں انفیکشن بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ رات گئے تک ڈائریا کے باعث گردے شدید متاثر ہوئے ہیں۔بتایا گیاہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ رات گئے تک گیسٹرو کے مرض میں مبتلا رہے، صبح سروسز ہسپتال پہنچے تو گردوں میں انفیکشن بڑھ چکا تھا۔عمر سرفراز چیمہ کا رینل فنکشنل ٹیسٹ کی رپورٹس خراب آنے پر انہیں الٹرا سائونڈ تجویز کیا گیا ہے،گورنر عمر سرفراز چیمہ کا کریٹنن لیول بڑھ کر 2.5 تک جا پہنچا ہے۔ جبکہ ڈاکٹرکے مطابق کریٹنین لیول 0.7 سے 1.2 تک نارمل ہوتا ہے،یوریا لیول بھی بڑھ کر 50 ہو گیا ہے جبکہ صحتمند افراد کا یوریا لیول 7 سے 30 تک ہوتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں