جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام، عدالت سے رجوع کرلیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، پی ٹی آئی

نے عدالت سے استدعا کی کہ 17 سیاسی جماعتوں کے خلاف کیسز کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں جانب داری کا مظاہرہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی سے انکاری ہے، اس رویے سے پی ٹی آئی متاثرہ پارٹی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کا حکم دیا جائے، اسٹیٹ بینک تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے، اور اسٹیٹ بینک رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کی تفصیلات عام کرے۔پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ 17 سیاسی جماعتوں کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے، الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جانب دارانہ رویہ نہ رکھے۔وکیل انور منصور اور شاہ خاور نے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی جانب سے یہ درخواست دائر کی ہے، جس میں ن لیگ، پی پی پی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، تحریک لبیک، باپ، بی این پی، اے این پی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن کے علاوہ 17 سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…