کراچی (این این آئی) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ کے ساتھ عمرہ کرلیا ، عمرے کی ادائیگی و مکہ مکرمہ کے پرنور نظارے بھی وہ ٹک ٹاک و انسٹاگرام پر شیئر کرتی دکھائی دیں۔ایسے میں مداحوں نے انہیں عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے سوال کیا کہ بلال نے عمرہ تو کرلیا لیکن انہوں نے تو بال ہی نہیں کٹوائے۔اس سوال کے جواب میں حریم شاہ نے وضاحت دی کہ بلال پہلے بھی دو مرتبہ عمرہ کرچکے ہیں، پہلے عمرے میں ٹِنڈ کروانا ضروری ہوتا ہے لہذا وہ پہلے عمرے میں بال کٹوا چکے تھے تو اسی وجہ سے اس مرتبہ انہوں نے ٹِنڈ نہیں کروائی۔