راولپنڈی (آئی این پی)شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے دہشتگردوں کی پاک فوج پر فائرنگ کے نتیجے مین 3 جوان شہید ہوگئے ہیں‘شہدہونے والوں میں حوالدار تیمور ‘ نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز شامل ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے عمومی علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشتگرودوں کو فوجیوں نے مناسب انداز میں جواب دیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور ( سکنہ جہلم، عمر 30 سال)، نائیک شعیب ( سکنہ اٹک، عمر 38 سال) اور سپاہی ثاقب نواز ( سکنہ سیالکوٹ، عمر 24 سال) شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔