منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

چوہدری سالک حسین صاحب ذرا چیک کر لیں آپ کیساتھ ہاتھ تو نہیں ہو گیا جو وزارت آپ کو سونپی گئی شہباز شریف حکومت اسے ختم کرنے کافیصلہ کر چکی کامران خان کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 22  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ چودھری سالک کو دی جانے والی وزارت کو شہباز شریف حکومت نےختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان اخبارات میں شائع ہو چکا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ ’’چوہدری سالک حسین صاحب زرا چیک کر لیں

آپ کے کے ساتھ کوئی ہاتھ تو نہیں ہوگیا آج آپ نے وزارت کا حلف تو اٹھا لیا زرداری صاحب نے آپ کے خاندان سے وعدہ پورا کیا ۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مگر جو وزارت آپ کو سونپی گئی ،شہباز شریف حکومت اسے ختم کرنے کا فیصلہ کرچکی ہےجس کا باقاعدہ اعلان اخبارات میں شائع ہوچکا ہے ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیر مین سی پیک اتھارٹی کاچارج دے دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیر مین سی پیک اتھارٹی کاچارج دے دیاگیا، چودھری سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے ان کی اجازت سے ہی شہباز شریف کو ووٹ دیا۔یاد رہے کہ 11 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں مسلم لیگ کے ق اراکین اسمبلی چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد اور وزیراعظم کے انتخاب میں ساتھ دینے پر چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔جمعہ کو چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے شہباز شریف کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم کے الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے اپنے ووٹ کے بارے میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ میرے مشورے اور مجھ سے پوچھ کر کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…