نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں حجاب کیخلاف درخواست دائرکرنے والی طالبات کوامتحان میں نہیں بیٹھنے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پرپابندی کیخلاف درخواست دائرکرنے والی دو طالبات کو کالج کے فائنل امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا۔دونوں باحجاب طالبات دیگرطلبا کی طرح جب امتحان دینے کالج پہنچیں تو کالج انتظامیہ نے انہیں کمرہ امتحان میں داخل نہیں ہونے دیا۔برقع پہنی طالبات 45 منٹ تک کالج پرنسپل اوراساتذہ سے امتحان میں بیٹھنے کے لئے اجازت کی درخواست کرتی رہیں لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔کرناٹک میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ ہندوانتہاپسندوں کی حامی کرناٹک ہائیکورٹ اوربھارتی سپریم کورٹ مسلمان طالبات کی حجاب پرپابندی کیخلاف درخواست رد کرچکی ہیں۔
حجاب کیخلاف درخواست دائرکرنے والی طالبات کوامتحان سے روک دیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
پانچ سو ڈالر
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































